احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس سے بری

احتساب عدالت لاہور نے نگراں وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس سے بری کردیا۔

احتساب عدالت نے احد چیمہ کی بریت کی درخواست منظور کرلی، جج ملک علی ذوالقرنین نے اس حوالے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

احد چیمہ کے خلاف نیب لاہور نے 2018ء میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس سے قبل آج صبح نگراں وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

احتساب عدالت لاہور میں سماعت کے موقع پر احد چیمہ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی تھی۔