پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت جو بل لا رہی ہے جسے روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، یہ بل انتہائی خطرناک ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے مزید پڑھیں
ہانیہ عامر سے متعلق ماہرِ علمِ نجوم نے پیش گوئی کر دی
پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر سے متعلق ماہرِ علمِ نجوم نے پیش گوئی کر دی۔
گزشتہ روز معروف میزبان مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں 3 نجومیوں نے بطور مہمان شرکت کی۔
اس دوران مدیحہ نقوی نے اپنے مہمانوں سے متعدد فنکاروں کے مستقبل سے متعلق سوالات پوچھے۔
تینوں نجومیوں نے سینئر اداکار عدنان صدیقی سے متعلق کہا کہ عدنان صدیقی کا آنے والا سال بہت سی کامیابیوں سے بھرا ہو گا، وہ کاروبار کریں یا کوئی بھی انویسٹمنٹ، دن دگنی رات چگنی ترقی پائیں گے۔
اداکار فواد خان سے متعلق ماہرِ نجوم کا کہنا تھا کہ بہت لوگ سوچ رہے تھے کہ بس اِن کا کیریئر اب ڈوب گیا مگر ایسا نہیں ہے، آنے والا سال فواد خان کے لیے خوب شہرت اور کامیابیاں لا رہا ہے۔
ہانیہ عامر سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے ماہرِ نجوم نے کہا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی، بہت معصوم انسان ہیں، انہیں پاگل بنانا بہت آسان ہے، وہ بہت جَلدی باتوں میں آ جاتی ہیں، آنے والا سال، 2025ء اِن کے لیے ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہو گا، ہانیہ عامر کی زندگی میں کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔
میزبان مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں ماہرِ نجوم سے اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید، سابقہ اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور میزبان ساحل لودھی سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔
ہمایوں سعید سے متعلق ماہرِ نجوم نے بتایا کہ ہمایوں سعید کو ماضی، حال اور مستقل قریب میں بھی یہی عزت اور شہرت حاصل رہے گی کیوں کہ پیسہ اور شہرت ان کی جانب خود کھچا چلا آتا ہے، یہ جو بھی کاروبار کریں گے کامیاب رہیں گے، آنے والا سال ان کے لیے تھوڑا بہت مشکلات بھی لائے گا مگر مکمل طور پر سب ٹھیک رہے گا۔
ندا یاسر سے متعلق کہا کہ ماہرِ نجوم نے کہا کہ ان کے آنے والا سال اچھا ثابت ہو گا اور 2025ء ان کے لیے سرپرائز بھی لا رہا ہے۔
ساحر لودھی سے متعلق ماہرین نے کہا کہ ان کے اوپر جو قدرتی طور پر زندگی کے جو 7 برے سال آئے تھے وہ رواں سال 29 اکتوبر کو ختم ہو جائیں گے، انہیں میزبانی کے ساتھ ساتھ اپنی اداکاری کو بھی جاری رکھنا چاہیے تھا، آنے والے سال میں ساحر لودھی کو بہت سی کامیابیاں بھی ملیں گی۔