عطا تارڑ نے سائفر سے متعلق اسد قیصر کی ویڈیو شیئر کردی

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سائفر سے متعلق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ویڈیو شیئر کردی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نیازی منافقت اور جھوٹ کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر پر آپ کے اپنے کہہ رہے ہیں کہ آپ نے خود اُن کو یہ سائفر دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ بات بھی واضح ہے جھوٹے منٹس آف میٹنگ بھی آپ نے خود بنوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ساز کا بیانیہ گھڑ کر اب امریکا سے مدد طلب کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ پر عطا تارڑ نے سائفر سے متعلق اسد قیصر کے خطاب کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔