اسکولز کے پرانے اوقات بحال

ڈائریکٹوریٹ پراؤیٹ انسٹی ٹیوشن رفیعہ ملاح نے سندھ میں سردی کی شدت میں کمی کے باعث اسکول صبح دیر سے شروع کرنے کا 25 جنوری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے جس کے بعد اسکولوں کے پرانے اوقات کار بحال ہوگئے ہیں۔ ادہر سندھ حکومت نے صوبائی محکمہ تعلیم کو ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے سے متاثرین کے لیے اسکولوں اور کالجوں میں امدای ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔