مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مزید مزید پڑھیں
لاہور ایئرپورٹ پر خراب موسم کا انتباہ رات ساڑھے گیارہ بجے تک بڑھا دیا گیا
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خراب موسم کا انتباہ رات ساڑھے گیارہ بجے تک بڑھا دیا گیا۔
سول ایوی ایشن تھارٹی (سی اے اے) کے اعلامیہ کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حدنگاہ اس وقت 5 ہزار میٹر ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دبئی سے اسلام آباد انے والی فلائٹ آئی اے فلائٹ 262 اور فلائٹ اتحاد ایئرویز 233 کارخ ملتان موڑا گیا ہے۔
ٹورنٹو سے لاہور آنے والی فلائٹ پی آئی اے 798 کو اسلام آباد بھیجا گیا جبکہ ریاض سے پشاور آنے والی فلائٹ پی کے 728 کا رخ اسلام آباد موڑا گیا تاہم وہ واپس پشاور لینڈ کرگئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی فلائٹ 9 پی846 کا رخ اسلام آباد موڑا گیا، ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ پی کے 262 کا رخ ملتان موڑا گیا۔
ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ اتحاد ایئرویز 324 اور جدہ سے لاہور آنے والی فلائٹ پی آئی اے 760 کا رخ ملتان موڑا گیا۔
لاہور سے مدینہ جانے والی فلائٹ پی کے747 تین گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ دبئی سے لاہور آنے والی فلائٹ اتحاد ایئرویز 243 کو ملتان بھیجا گیا۔
لاہور سے ابوظبی جانے والی فلائٹ اتحاد ایئرویز 244 تین گھنٹے 5 منٹ، کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ پی آئی اے 406 35 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔
لاہور سے جدہ جانے والی فلائٹ سیرین ایئر821 آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی فلائٹ پی کے 186 کا رخ فیصل آباد کی طرف موڑا گیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ فلائی جناح 9 پی 846 کا رخ اسلام آباد موڑا گیا جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی فلائٹ فلائی جناح 9 پی847 دو گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔