افغان لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی افسوسناک، طالبان سے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، بلاول

واشنگٹن-وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ افغانستان میں لڑکیوں کی جامعات میں تعلیم پر پابندی پر افسوسناک ہےتاہم تمام اختلافات کے باوجود بہترین طریقہ یہ ہے کہ طالبان حکمرانوں کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں،واشنگٹن کے دورے پر موجود بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طالبان حکومت کے فیصلے پر مایوسی ہوئی، لڑکیوں کی تعلیم اور دیگر معاملات پر اختلافات کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ مقاصد کے حصول کا راستہ کابل اور عبوری حکومت ہی ہے۔بلاول بھٹو نے دہشت گرد گروپ’ ’داعش‘‘ کے ابھرنے کے ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کا کوئی متبادل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ہم ایسی متبادل اپوزیشن کے بارے میں تصور کرسکتے ہیں جو جائز طریقے سے طالبان کو روکنے کی پوزیشن میں ہو۔