سکولوں میں موبائل،انرجی ڈرنکس،جنک فوڈ پر پابندی

پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب کے تمام نجی سکولوں کو سکول کے احاطے میں موبائل فون، انرجی ڈرنکس اور جنک فوڈ پر مکمل پابندی کے حوالے سے سخت قوانین جاری کر دیے گئے ہیں

یہ اقدام ایک لڑکی کے ساتھی ہم جماعت کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے کی ویڈیو کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ لاہور کے نجی سکول کی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس کے بارے میں بتایاگیاتھا تشددکرنے والی طالبات نشہ کی عادی تھیں۔