بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے نانا نریندراناتھ چل بسے

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے نانا نریندراناتھ رازدان 94 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر رازدان کو پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن ہونے پر گزشتہ ماہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نانا کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالیہ بھٹ نے اپنے نانا کی طبیعت خراب ہونے کے بعد بیرون ملک ایوارڈ شو میں شرکت منسوخ کردی تھی۔