بجٹ 24-2023ء : وفاقی حکومت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

بجٹ 24-2023ء کے لیے وفاقی حکومت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہبازشریف نے بجٹ تجاویز پر اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ تجاویز پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں وزارتِ خزانہ کے حکام سمیت حکومتی معاشی ٹیم کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف بجٹ سے متعلق اہم ہدایات دیں گے۔