نگراں حکومت ہر ہفتے صحت سہولت کارڈ بند کر دیتی ہے: تیمور سلیم جھگڑا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ نگراں حکومت ہر ہفتے صحت سہولت کارڈ بند کر دیتی ہے۔

ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت پی ٹی آئی دور کے صحت سہولت کارڈ کو ہر ہفتے بند کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ سے ہر ماہ 1 لاکھ 20 ہزار افراد مستفید ہو رہے ہیں۔