مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مزید مزید پڑھیں
نشان حیدر یافتہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے 59 ویں یومِ شہادت پر تقریب کا انعقاد
نشان حیدر یافتہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے 59 ویں یومِ شہادت پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے 59ویں یوم شہادت پر گجرات میں شہید کے مزار پر تقریب انعقاد کیا گیا، جہاں پر پاک فوج کے دستے کی سلامی پیش کی۔
شہید کے مزار پر پھول رکھے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے شہید ہیرو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عزیز بھٹی نے 1965ء کی جنگ میں وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔
میجر عزیز بھٹی کی فرض شناسی، عزم اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
صدرِ مملکت کا عزیز بھٹی شہید کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر عزیز بھٹی شہید کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم میجر عزیز بھٹی کی بے مثال قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی نے 1965ء کی جنگ میں جواں مردی سے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا، میجر عزیز بھٹی کی لازوال قربانی ہمارے لیے ایک روشن مثال ہے۔
میجر عزیز بھٹی شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا: وزیرِاعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی جرات و شجاعت سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید کی وطن کے دفاع کے لیے قربانی کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، ان کا وطن کی خاطر جان کی پراوہ کیے بغیر دشمن سے لڑنے کا جذبہ قابل تقلید ہے۔
شہداء قوم کے ہیرو ہیں: اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں میجر عزیز بھٹی شہید نے جرات و بہادری کی بے مثال تاریخ رقم کی، انہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان کی بے مثال بہادری و شجاعت کو سلام پیش کرتی ہے، شہداء قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔