چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

چیئرمین پی ٹی آئی اپنے خلاف مقدمات کی سماعت کے موقع پر لاہور سے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر قیدی وین پہنچا دی گئی ہیں۔

پولیس رینجر اور ایف سی کی اضافی نفری بھی ہائی کورٹ کے باہر موجود ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے پر گاڑی سے اتار لیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بائیو میٹرک کرائی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام اباد ہائی کورٹ آمد کے موقع پر پارٹی رہنما اور کارکن موجود نہیں ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی اور نعیم پنجوتھا موجود ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب نہیں دیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی آمد کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے ہائی کورٹ کے باہر سیکیورٹی سنبھال رکھی ہے۔