رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس کے بعد سیاسی قیدیوں سے متعلق خدشات نے جنم لیا:رؤف حسن

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس کے بعد سیاسی قیدیوں سے متعلق خدشات نے جنم لیا۔

یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس کے بعد خصوصاً خواتین سے متعلق خدشات نےجنم لیا ہے۔

رؤف حسن نے چیف جسٹس پاکستان سے فوری طور پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔