صوبۂ سندھ کے ضلع دادو میں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف برہمانی قبیلے کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ برہمانی قبیلے کی جانب سے دھرنا انڈس ہائی وے برڑا نہر کے قریب دیا گیا مزید پڑھیں
پی ٹی آئی کےمزید 2 رہنماؤں کا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کے مزید 2 رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر امجد نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ آج شام پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہ آج ساڑھے تین بجے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں بڑی تکلیف دی۔ تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست سیاسی لوگوں کی طرح کرنی چاہیے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اور کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے ساتھ ہی ایم این اے کی نشست سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کردیا تھا۔
مفتی محمود نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کی وجہ فوج کے خلاف بات کرنا ہے کیوں کہ میں اپنے ملک کی فوج کے خلاف نہیں جاسکتا، جو کچھ بھی ہوا وہ غلط ہوا۔ فوج کے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا، سیاسی جماعتیں بدلی جاسکتی ہیں فوج نہیں بدل سکتے۔فوج کے نام پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا باپ وہ کام نہ کر سکا جو ان لوگوں نے کیا۔