ٹک ٹاک بنانے والے طلبا کو فیل کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے میٹرک کے امتحانات کے دوران ٹک ٹاک بنانے والے طلبا کو فیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ اسماعیل راہو نے صوبے بھر میں بورڈ کے امتحانات کے دوران نقل کو روکنے میں ناکامی پر مختلف بورڈز سے مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے بورڈ کے چیئرپرسنز اور کنٹرولرز کو ہدایت کی ہے کہ امتحانات کے دوران ٹک ٹاک بنانے میں ملوث طلباء کے خلاف سخت اقدامات کریں۔

صوبائی وزیر نے حیدرآباد کے میٹرک کے طلباء کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹک ٹاک ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

انہوں نے صوبے بھر کے دیگر بورڈز کو بھی اس کی پیروی کرنے کا حکم دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے امتحانی مراکز میں موبائل فون سمگل کرنے والے طلباء کے خلاف کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔