اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کے لیے ہوم سیکرٹری کو خط لکھنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کے لیے ہوم سیکرٹری کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس موقع پر جیل حکام کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت کے حکم پر گھر سے کھانا اور ادویات کی فراہمی کی اجازت دی۔

جیل حکام نے کہا کہ جیل میں بی کلاس دینے کا اختیار نہیں، ہوم ڈیپارٹمنٹ ہی بی کلاس دے سکتا ہے۔

عدالت نے جیل حکام کو ہوم سیکریٹری کو تحریری اجازت کے لیے خط لکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔