ڈی پی آئی کالجز نے ملازمین کی بھرتیوں کی تاریخ میں توسیع کر دی

لاہور ڈویژن کے سرکاری کالجز میں بھرتیوں کامعاملہ، ڈی پی آئی کالجز نے ملازمین کی بھرتیوں کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

لاہور ڈویژن کے سرکاری کالجز میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیوں کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، پنجاب بھر سے ڈومیسائل کےحامل افراد24نومبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

تمام ایسوسی ایٹ اور گریجوایٹ میل کالجز میں بھرتیوں کیلئے 28 ،29 نومبر کو اسلامیہ کالج سول لائنز میں انٹرویوز ہوں گے جبکہ خواتین کالجز میں بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کی تاریخ 30نومبر رکھی گئی ہے، یہ انٹرویوز گورنمنٹ ایم اے او کالج میں ہوں گے۔