ڈاکٹر نادیہ عزیز کا پارٹی چھوڑنے اور سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے پارٹی چھوڑنے اور سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں نادیہ عزیز نے کہا کہ میں آج پی ٹی آئی کے عہدے اور رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سرگودھا سے میرا تعلق ہے اور 2002 سے سیاست کرتی آ رہی ہوں۔ میں نے ہمیشہ تشدد سے پاک سیاست کی ہے، سیاستدان سیاست نہ کریں تو وہ اور کیا کریں۔

نادیہ عزیز نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات ملک کی سالمیت کےلیے اچھے نہیں، میں اس دن کسی احتجاج کا حصہ نہیں تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کا احترام ہونا چاہیے۔ جماعت بدلنا میرا آپشن نہیں، اس لیے سیاست چھوڑ رہی ہوں۔