تعلیم میٹرک، ٹیچرز نالائق سمجھ کر پیچھے بٹھاتے تھے، نسیم شاہ

فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میریتعلیم میٹرک تک ہے اور دوران تعلیم ٹیچرز نالائق سمجھ کر کلاس میں سب سے پیچھے بٹھاتے تھے۔ نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ میری تعلیم میٹرک ہے، پڑھائی میں بہت اچھا نہیں تھا کیوں کہ اچھا طالب علم تب بنتا جب میں پورا دن کرکٹ نہ کھیلتا، میں پورا دن کرکٹ کھیلتا رہتا تھا اس لیے اچھا طالب علم کیسے بن پاتا۔ بس ہم کلاس میں پیچھے بیٹھ کر ٹیم بناتے تھے تاکہ بریک میں کرکٹ کھیل سکیں۔نسیم نے غیر ملکی صحافی کو 30 فیصد انگلش سے متعلق دیے گئے بیان پر بھی وضاحت دی اور کہا کہ وہ بیان میں نے سوچ سمجھ کر نہیں دیا تھا ، میرا خیال ہے انسان کو جتنی انگلش آتی ہے اسے اتنی ہی بولنی چاہیے، پہلے مجھے انگلش30فیصد آتی تھی لیکن اب میں انگلش پر کام کررہا ہوں اور میرے پاس اب 60 فیصد انگلش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں