اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کا وقت متعین ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت اگست میں مکمل ہوگی جس کے بعد اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کا وقت متعین ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘ میں بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نگراں حکومتیں بھی 90 دن کی آئینی مدت سے اوپر نہیں جائیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے زیادہ تر حلقوں میں ہمارے دیرینہ اُمیدوار موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ جہانگیر ترین اور دیگر گروپوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔