ڈھاکا سے کوالالمپور کی پرواز میں ایمرجنسی صورتحال ،پینانگ میں ہنگامی لینڈنگ

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پرواز میں ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوگئی جس پر طیارے کو ملائیشیا کے قریبی پینانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملائیشیا کی باٹک ایئر لائن کی پرواز ڈھاکا سے روانگی کے بعد 3 گھنٹے کا سفر طے کر کے ملائیشیا پہنچی تھی کہ گلف آف تھائی لینڈ پر پرواز کے دوران بوئنگ 737 میکس 8 طیارے سے ریڈار کو ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرنے پر طیارے کو ملائیشیا کے قریبی جزیرے کے پینانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔