انگلینڈ: ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں پرفارمنسز کا سلسلہ جاری

انگلینڈ: ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں پرفارمنسز کا سلسلہ جاری ہے۔

اسامہ میر، زمان خان ، نسیم شاہ نے اپنی کاؤنٹیز کی جانب سے نمایاں پرفارمنس دی ہیں۔

وورسسٹر شائر کے اسامہ میر نے لیسٹرشائر کے خلاف آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی، اسامہ نے 15 گیندوں پر 32 رنز بنانے کے بعد 33 رنز دے کر 2 وکٹیں بھی لیں۔

اس ہی میچ میں لیسٹرشائر کے نسیم شاہ نے 32 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ نارتھمپٹن شائر کے خلاف ڈربی شائر کے زمان خان نے نپی تلی بولنگ کی، انہوں نے 3 اوورز میں 17 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمان خان نے 18 میں سے 11 گیندیں ڈاٹ کرائیں۔

ڈربی شائر سے کھیلنے والے حیدر علی نے صرف 11 رنز بنائے جبکہ ڈرہم کے خلاف ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے 39 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔