فیصل آباد : 2 کام کرنے والی بچیوں پر تشدد

فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں 2 کام کرنے والی بچیوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق ویڈیو میں شہری کو سڑک پر کام کرنے والی بچیوں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے بغیر بتائے باہر نکلنے پر مالک نے دونوں کام کرنے والی بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

گھر میں کام کرنے والی اور تشدد کا نشانہ بننے والی بچیوں کی عمریں 12 اور 13 سال ہیں۔

فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے گھر سے بچیوں کو برآمد کر لیا ہے۔