سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق عامر ڈوگر کو ملتان شیر شاہ موٹروے انٹرچینج سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عامر ڈوگر پر 9 مئی کو ملتان کینٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

عامر ڈوگر چند روز قبل ضلع کچہری خانیوال سے رہائی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔