سابق ایم پی اے سید رفاقت گیلانی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق ایم پی اے سید رفاقت گیلانی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رفاقت گیلانی کا کہنا ہے کہ پارٹی سے ٹکٹ ملا تھا وہ بھی واپس کر رہا ہوں۔

سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی نے کہا کہ کسی خوف کی وجہ سے پارٹی نہیں چھوڑ رہا۔