سابق سری لنکن کپتان نے وسیم اکرم کو مشکل ترین بولر قرار دیدیا

لندن: سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کو کیرئیر کا سب سے مشکل بولر قرار دیدیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈیجیٹل شو گفتگو کرتے ہوئے سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ پاکستانی پیسر وسیم اکرم کو کیرئیر کا سب سے مشکل بولر سمجھتا ہوں، وہ ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتے تھے۔

سابق سری لنکن کپتان نے اعتراف کیا کہ میں نے اپنے کیرئیر کا جب آغاز کیا تو وسیم اکرم شہرت کی بلندیوں پر تھے، انکی باؤلنگ کا کسی بلےباز کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تھا۔ وسیم اکرم کا ایکشن بیٹرز کو کسی بھی وقت شکست دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ میں نے بین الاقوامی سطح پر 26 ہزار سے زائد رنز بنائے لیکن وسیم اکرم کیخلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل رہا کیونکہ وہ دونوں طرف بال سوئنگ کرتے تھے اور یہی انکی کوالٹی تھی۔