فلسطین کے لیے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ وَرکس ایجنسی کے عہدیدار فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ غزہ میں متعدد ساتھی مارے گئے ہیں، صرف ایک دن میں ہمارے 15 ساتھی مارے گئے۔
فلپ لازارینی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ غزہ میں لوگوں کے دم گھٹ رہے ہیں، چند امدادی ٹرکوں سے کچھ تبدیل نہیں ہو گا، امید ہے آج مزید 8 امدادی ٹرک غزہ پہنچیں گے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ہمارا امداد کا نظام متاثر ہو رہا ہے، نہیں معلوم کہ ہم کب تک مدد کرنے کے قابل رہ سکیں گے۔
یو این آر ڈبلیو اے کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ خوراک، پانی، ایندھن کی بندش سے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
یو این آر ڈبلیو اے کے عہدیدار نے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں اور اسپتالوں کا احترام برقرار رکھا جائے، لاکھوں لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ دنیا اقدامات کیوں نہیں کرنا چاہتی۔