جیو نیوز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر زبیر انجم گھر پہنچ گئے

کراچی: جیو نیوز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر زبیر انجم گھر پہنچ گئے۔

زبیر انجم کے بھائی وجاہت کا کہنا ہے کہ زبیر بالکل خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیونیوز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر زبیر انجم کو پولیس کی وردیوں میں ملبوس اہلکار کراچی میں ان کے گھر سے اٹھاکر لے گئے تھے۔

اہل خانہ کے مطابق دو پولیس موبائل اور ڈبل کیبن گاڑیوں میں افراد آئے اور زبیر انجم کو لے گئے۔

زبیر انجم کے بھائی وجاہت انجم نے جیونیوز کو بتایا تھا کہ پولیس اور سادہ لباس اہلکار اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے، زبیر کا معلوم کیا اور انہیں اسلحہ کے زور پر ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کو زبیر انجم کی گرفتاری سے متعلق اطلاع نہیں،ضلع کورنگی کے کسی تھانے کی پولیس نے زبیر انجم کو گرفتار نہیں کیا۔