جیجی حدید کا فیشن لائن کو فروغ دینے کے لیے بھارت کا دورہ

فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل جیجی حدید نے حال ہی میں ایک بڑے برانڈ کے ساتھ اپنی فیشن لائن کو فروغ دینے کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

جیجی حدید نے اپنے اس پہلے دورۂ بھارت کے دوران شاہ رخ خان جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ اچھا وقت گزارا اور اسے ایک ’ناقابل فراموش سفر‘ قرار دیا۔

اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی اس تقریب کی تشہیر کی جہاں زنڈایا، ٹام ہالینڈ اور دیگر مشہور ہالی ووڈ شخصیات موجود تھیں۔

اب جیجی حدید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ اُنہوں نے بھارت کا دورہ کرنے کے بعد مشہور بھارتی فلمساز کرن جوہر کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔

امریکی سُپر ماڈل کو انسٹاگرام پر 78 ملین سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں جبکہ وہ خود 1457 صارفین کو فالو کر رہی ہیں۔