قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی مسودے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا مزید پڑھیں
شائقین فلم کے لیے خوشخبری، ٹک ٹاک جلد نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے
شائقین فلم کے لیے خوشخبری، مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک آنے والی فلموں اور ٹی وی شوز سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے جلد نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ نئے فیچر کا نام ’ٹک ٹاک اسپاٹ لائٹ‘ ہوگا، جو شائقین کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کاروبار کے نت نئے مواقع فراہم کرے گا۔
اس فیچر کی مدد سے تفریح فراہم کرنے والی کمپنیاں آن لائن اسٹریمنگ سبسکرپشن اور ٹکٹ بھی فروخت کرسکیں گی۔
آنے والی فلموں اور ٹی وی شوز سے متعلق معلومات فراہم کرنے والا یہ فیچر صارفین کو برانڈز کے موافق ٹک ٹاک ویڈیوز دکھائے گا، جہاں سے وہ مخصوص فلم یا ٹی وی شوز کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے لنک کے ذریعے برانڈ کے لینڈنگ پیج پر بھی جاسکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے فیچر ہب میں فلم یا ٹیلی ویژن پروگرام کے بارے میں معلومات شامل ہوں گی، جیسے کہ فلم کی کہانی کیا ہے، کون سی کاسٹ شامل ہے یا پھر من پسند فنکاروں کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون سے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک اور وارنر بروز نے سائنس فکشن فلم ’ڈونے‘ کے سیکوئل کی تشہیر کے لیے بھی اسی طرح کی حکمت عملی اپنائی تھی۔
ٹک ٹاک اسپاٹ لائٹ مختلف تفریح فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مختلف تجزیات فراہم کرئے گا، جس کی مدد سے وہ یہ جان سکیں گے کہ ان کے صارفین کو کس طرح کا مواد پسند آتا ہے اور وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔
مذکورہ فیچر کے ذڑیعے شائقین اپنی پسندیدہ فلموں کی ٹکٹس خرید سکیں گے اور آن لائن اسٹریمنگ سروسز کی سبسکرپشن بھی حاصل کر سکیں گے، جس سے ٹکٹنگ مارکیٹ میں ٹک ٹاک کی کی ساکھ مزید مظبوط ہوجائے گی۔