گوجرانوالہ: 9 مئی حملے میں ملوث 11 ملزمان کی سینٹرل جیل میں شناختی پریڈ

گوجرانوالہ کینٹ پر 9 مئی کے شرپسندوں کے حملے کے مقدمے میں ملوث 11 ملزمان کی سینٹرل جیل میں شناختی پریڈ ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق شناخت ہونے والے 11 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کو مقدمے کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے کردیا ہے، جنہیں 13 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔