حلیم عادل شیخ تحریک انصاف سندھ کے صدر مقرر

حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف سندھ کا صدر مقرر کردیا گیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے لیے جو 7 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی اس میں بھی حلیم عادل شیخ کا نام شامل تھا۔