مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے تصدیق کی ہے کہ ن لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کرلیا ہے، ایسا کرنے کے لیے کسی کا کوئی دباؤ نہیں مزید پڑھیں

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے شوہر کی گرفتاری کے خوف سے گاڑی سے اتر کر بھاگنے کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ ردعمل دیا۔
16 مئی بروز منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا، فواد چوہدری رہائی کے بعد جیسے ہی گھر واپسی کے لیے گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے اپنے سامنے پولیس اہلکاروں کو دیکھا تو وہ گاڑی سے اتر کر بھاگ نکلے۔
فواد چوہدری گاڑی سے نکل کر تیزی سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر بھاگے جس دوران وہ گر گئے اور پھر اٹھنے کے بعد وہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔
بعدازاں انہوں نے منگل کی شب اہلیہ اور بھائی کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی جس میں ایک صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا۔
صحافی نے کہا ‘فواد صاحب ویسے آج آپ کی دوڑ بھی کافی وائرل ہوئی ہے’۔
فواد چوہدری سمیت وہاں موجود لوگوں نے قہقہہ لگایا اور ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ‘دوڑے نہیں نا کبھی’ جب کہ ساتھ کھڑی ان کی اہلیہ بولیں، ہم اگلی دفعہ میراتھون میں جائیں گے۔
صحافی نے فواد چوہدری سے کہا کہ اگر آپ 10 دن ایسی دوڑیں لگائیں گے تو ماشاء اللہ فٹ ہوجائیں گے۔