جاوید شیخ نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رُخ خان کا والد بننے کا کتنا معاوضہ لیا تھا؟

پاکستان کے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی فلم میں اداکار شاہ رخ خان کا والد بننے کے لیے ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔

سینئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی فلموں میں اپنے ڈیبیو سے متعلق بات کی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ اُنہیں شاہ رخ خان کی سب سے بڑی فلم ’اوم شانتی اوم‘ آفر ہوئی تھی، یہ فلم بھارتی معروف ہدایتکار فرح خان کی بھی بطور ہدایتکار ڈیبیو فلم تھی۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ اُنہیں اس فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا اُن کے لیے اعزاز کی بات تھی اسی لیے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے پیسے نہیں لیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم کا مینیجر اُن کے پاس آیا اور پوچھا کہ سر اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کتنا لیں گے، جس پر پہلے تو میں نے پیسے لینے سے صاف انکار کر دیا پھر ٹیم کے اصرار کرنے پر میں نے اس فلم کے لیے 1 روپیہ معاوضہ مانگا تھا۔

جاوید شیخ نے مزید کہا کہ ٹیم واپس گئی اور شاہ رخ اور فرح خان کو بتایا کہ جاوید شیخ پیسے لینے سے انکار کر رہے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ بعد ازاں میرا معاوضہ پھر شاہ رخ خان اور فرح خان نے متعین کیا تھا کہ مجھے کتنا معاوضہ دینا ہے۔