جو فواد چوہدری کررہے ہیں میں اس میں ایکٹو نہیں ہوں: اسد عمر

لاہور: پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہےکہ جو فواد چوہدری کررہے ہیں میں اس میں ایکٹو نہیں ہوں۔

تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ اورجلاؤگھیراؤ سے متعلق کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت13جون تک منظورکرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے اسد عمر کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ فوادچوہدری ایکٹو ہیں تو وہی بتائیں گےکہ کیاکررہے ہیں اور جو فواد چوہدری کررہے ہیں، میں اس میں ایکٹو نہیں۔