امام الحق والد کی سرجری کے باعث کاؤنٹی چھوڑ کر وطن واپس روانہ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق والد کی طبیعت خراب ہونے پر کاؤنٹی چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق والد کی طبیعت خرابی کے باعث کاؤنٹی کرکٹ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ سمر سیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے امام الحق کینٹربری کے خلاف میچ کے لئے اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

امام الحق کے والد کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا اور آج لاہور کے مقامی اسپتال میں ان کی سرجری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں