عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں شراب اور کوکین پائے جانے کا انکشاف :عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں شراب اور کوکین کے اجراء پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جمہوری حکومت میں ہر دستاویز پبلک دستاویز ہوتی ہے، گرفتاری کے بعد عمران خان کو پمز اسپتال لے جایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کےلیے پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ بھی بنایا گیا تھا، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کا یورین سیمپل بھی لیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان کے نمونوں میں شراب اور کوکین کے اجزاء پائے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ موصوف پانچ، چھ ماہ پلستر چڑھا کر گھومتے رہے مگر میڈیکل رپورٹ میں فریکچر رپورٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہنی حالت پر سوالیہ نشان ہے، عمران خان کی حرکات و سکنات فٹ آدمی کی نہیں تھیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو جس راستے پر لگایا اس کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، کیا اسی شخص کو ڈیم والے جج نے صادق اور امین قرار دیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان باتیں کیا کرتا ہے اور میڈیکل رپورٹوں سے کیا نکلتا ہے، پاکستان کے عوام اپنے بچوں کو اس موالی کے حوالے نہ کریں۔