انٹرمیڈیٹ پارٹ II،I کے سالانہ امتحانات، ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان یکم دسمبر سے لیا جائے گا، ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق یکم دسمبر کو انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے پہلے روز 3 مضامین سائیکالوجی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کا پیپر ہوگا۔ جبکہ 13 دسمبر سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا امتحان لیا جائے گا،اور پہلے روز تین مضامین اسلامیات، لائبریری سائنس، پرنسپل آف اکائونٹنگ کا امتحان ہوگا۔

پارٹ ون کے امتحان کا سلسلہ 23 دسمبر تک جاری رہے گا۔ عملی امتحانات 24 دسمبر سے 2 جنوری تک جاری رہیں گے۔ اس سلسلے میں تمام تعلیمی بورڈز نے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔