طلبہ کی کارکردگی اور حاضری کا نیا سسٹم متعارف

پنجاب کے تعلیم اداروں میں طلبہ کی کارکردگی اور حاضری کو جانچنے کے آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے،اگلے 10 دنوں میں سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے میں طلبہ کی کارکردگی اور حاضری کو ٹریک کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے،صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کی اور ’سٹوڈنٹ پرفارمنس ایویلیوایشن اینڈ ٹریکنگ سسٹم (SPETS)‘ کے اجراء کا اعلان کیا۔

مراد راس کا کہناتھا کہ سافٹ ویئر طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جائے گا، والدین کو ان کے بچوں کے جائزوں بشمول صحت اور کھیلوں کی کارکردگی کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں چھٹی سے دسویں جماعت تک کے طلباء کا اس سافٹ ویئر کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا اور 5 لاکھ طلبہ کا ڈیٹا پہلے ہی سسٹم میں داخل کیا جا چکا ہے۔

صوبائی وزیرتعلیم کا مزید کہناتھا کہ سیلاب سے متاثرہ 650 میں سے صرف 176 سکول اس وقت غیر فعال ہیں۔ اگلے 10 دنوں میں سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری کر دیا جائے گا۔