اسحاق ڈار نے عمران خان کی حکومت ہٹانے کی وجہ بتادی

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہٹانے کی وجہ بتادی۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ 2018ء میں پاکستان 24ویں عالمی معیشت تھا، جسے عمران خان نے 2022ء میں 47ویں معیشت میں تبدیل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی نااہل اور کرپٹ حکومت نے ایسا نہ کیا ہوتا تو آج عام پاکستانی کی زندگی کتنی بہتر ہوسکتی تھی۔

اسحا ق ڈار نے مزید کہا کہ یہی وہ وجہ ہے، جس کی بنیاد پر عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد کے آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔