سیلابی صورتحال کو گزرے 10 ماہ ہوگئے لیکن لاڑکانہ سےٹرین سروس بدستور معطل

ملک میں سیلابی صورتحال کو گزرے 10 ماہ ہونے کے باوجود لاڑکانہ سے کراچی اور کوئٹہ کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے جس کے باعث شہری مہنگے داموں نجی ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

تاریخی اور معاشی اہمیت کے حامل شہر لاڑکانہ کے شہری گزشتہ 10ماہ سے ٹرین سروس سے محروم ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ ٹریک کا مرمتی کام مکمل کیا جاچکا ہے اور جون تک گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے سیکرٹری جمیل سومرو کا کہنا ہے ٹرین سروس اور جہاز سروس کی بحالی کےلیے بلاول بھٹو نے وزیراعظم اور متعلقہ حکام کو متوجہ کیا ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی ٹرین سروس بحال کردی جائے گی۔