یہ ہماری حکومت نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے: کیپٹن (ر) صفدر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہےکہ یہ ہماری حکومت نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے۔

لاہور کی ضلع کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ میں 6 سال سے کیس بھگت رہا ہوں، ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے، غلط کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہیے اور جھوٹےکیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے ہر دفعہ سوال ہوتا ہے کہ میاں صاحب کب آئیں گے، یہ حکومت ہماری نہیں ، پی ڈی ایم کی حکومت ہے، نواز شریف صاحب انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔

9 مئی سے متعلق سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ جو کام بھارت نہیں کرسکا عمران خان نے اپنے ایجنٹوں سے کروادیا۔