جماعت اسلامی کا میئر کے انتخاب سے قبل بلدیاتی قانون میں ترمیم چیلنج

جماعت اسلامی نے میئر کے انتخاب سے قبل بلدیاتی قانون میں ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست کے مطابق ترمیمی ایکٹ کے تحت غیر منتخب افراد کو چیئرمین یا میئر بنانے کی منظوری دی گئی ہے، بلدیاتی قانون کے مطابق میئر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہیے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آئین وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اسٹرکچر کو واضح کرتا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حالیہ ترمیم کے تحت جاری کردہ 24 مئی کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔