جناح ہاؤس حملہ کیس،13 خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 13 خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے تحریری حکم میں کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کو 22 جون تک تفتیش مکمل کرنے اور چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ تفتیشی افسر نے ملزمان سےریکوری کے لیے 20 روزکا جسمانی ریمانڈمانگا لیکن مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ٹھوس وضاحت نہ دے سکے۔