پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی چیئرمین کے الیکشن پر اعتراض اٹھا دیا۔ ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سراسر سلیکشن ہے، الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن مزید پڑھیں

صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔
ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے بتایا ہے کہ عمران ریاض کو بحفاظت گھر پہنچا دیا گیا ہے، وہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔
واضح ریے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے رواں سال فروری میں عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا، انہیں متنازع بیان دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
Journalist/Anchor Mr.Imran Riaz Khan has been safely recovered. He is now with his family.
صحافی/اینکر عمران ریاض خان صاحب بازیاب ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں@OfficialDPRPP @rpogujranwala @PunjabPoliceCPO @GovtofPunjabPK @GovtofPakistan— Sialkot Police (@DpoSialkot) September 25, 2023
اس سے پہلے بھی جولائی 2022ء میں امیگریشن حکام نے ضمانت پر رہا اینکر عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جانے کی کوشش پر آف لوڈ کر دیا تھا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اینکر عمران ریاض نے لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم نام بلیک لسٹ میں ہونے پر انہیں آف لوڈ کر کے واپس گھر بھجوا دیا گیا تھا۔