پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہیٰ کا جوڈیشل ریمانڈ دیا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام کا مؤقف ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے برعکس فیصلہ سنایا۔

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سینئر اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ علی رضا نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل رانا انتظار عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے، پہلے اس درخواست پر فیصلہ آ جائے پھر درخواست ضمانت پر کارروائی کی جائے۔