کراچی :دودھ فروشوں نے ایک بار پھر فی لیٹر 10 روپے کا اضافہ کردیا

کراچی میں دودھ فروشوں نے من مانی کرتے ہوئے ایک بار پھر فی لیٹر 10 روپے کا اضافہ کردیا۔

کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں اور انتظامیہ نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود دودھ فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے مزید 10 روپے فی لیٹر پر بڑھادیے ہیں۔

اس سے قبل فروری میں بھی دودھ کی قیمت 20 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔