کراچی کے منصوبوں کو بھی شہباز اسپیڈ دلوائی جائے: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے منصوبوں کو بھی شہباز اسپیڈ دلوائی جائے۔

کراچی میں کے فور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز شریف ہمارے وزیراعظم ہیں، آپ ہی ملک کے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کارکردگی کی وجہ سے ایک سال میں زمین آسمان کا فرق آچکا ہے، کراچی کو بھی شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ جب قائم علی شاہ وزیراعلی تھے تو دو بار کے فور پر بریفنگ دی گئی، بلوچستان اور سندھ کے عوام کے لیے ڈی سیلینیشن کا نظام لانا ہوگا۔