کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی کی لائن پھٹ گئی

کراچی کی مصروف ترین سڑک آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی کی لائن پھٹ گئی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واٹر بورڈ کے چیف ایگزیکٹو اسد اللہ خان نے کہا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر 6 انچ قطر کی پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ضیا الدین روڈ سے آئی آئی چندریگر جانے والی سڑک پر پانی جمع ہوگیا ہے۔

اسداللہ خان نے کہا کہ پانی کی لائن کو پمپنگ اسٹیشن سے بند کردیا گیا ہے اور پانی کے اخراج کے لیے سکشن مشین پہنچ گئی ہیں، پانی کی پائپ لائن کیسے متاثر ہوئی تحقیقات کر رہےہیں۔