اس پھول پر نظر رکھنا: جسٹس اطہرمن اللہ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے باغ میں پھول دار پودے لگائے۔

بعدازاں چیف جسٹس نے ادارے کی بہتری کیلئے دعا کرائی۔

شجرکاری کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر جسٹس اطہرمن اللہ نے اسٹاف کو کہا کہ اس پھول پر نظر رکھنا۔ اس دوران وہاں موجود صحافیوں میں سے کسی نے چٹکلہ چھوڑا، ’یہ بہت اچھا ہے سر‘ ۔۔۔ جواب میں چیف جسٹس کی جانب سے کہا گیا کہ ’ یہ پھلے پھولے گا’۔

چیف جسٹس کےاس جواب پر صحافی نے فوراً کہا، ’یہی پھلے پھولے گا‘ ، اس پر وہاں موجود حاظرین نے قہقہے بکھیرے۔